file photo

پاکستان، چین کے درمیان 1230میگاواٹ حویلی بہادر شاہ بجلی گھرچلانے کے معاہدے پر دستخط
05 مئی 2017 (08:11)
0

پاکستان اور چین نے 1230میگاواٹ حویلی بہادر شاہ بجلی گھر انتہائی کم قیمت میں چلانے اور اس کی دیکھ بھال کے معاہدے پردستخط کئے ہیں۔یہ معاہدہ پاکستان کی نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی اور چین کی Sepco-111 کے درمیان لاہور میں دستخط کئے گئے۔
معاہدے کے تحت ان نرخوں کے نتیجے میں 12 سال میں کم ازکم23 ارب روپے کی براہ راست بچت کاتخمینہ لگایاگیاہے۔