وزیر خزانہ نے کہاکہ اس سے 2019 تک ملکی معیشت میں شرح سات فیصد تک لے جانے میں مدد ملے گی

file photo

ایشیائی ترقیاتی بنک سے بنیادی ڈھانچے کیلئے مختص اڑھائی ارب ڈالر وصول ہونے کی اُمید ہے:ڈار
05 مئی 2017 (07:56)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بنک کی طرف سے بنیادی ڈھانچے کیلئے مختص ڈھائی ارب ڈالر وصول ہونے کی امید ہے۔
اے پی پی سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اس سے 2019ء تک ملکی معیشت میں شرح سات فیصد تک لے جانے میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر Takehiko Nakao سے اپنی ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان کیلئے مختص رقم میں اضافے پر غور کی درخواست کی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کیلئے مختص سالانہ رقوم کی فراہمی میں دوارب ڈالراضافے پرپہلے ہی اصولی اتفاق کرچکاہے۔

وزیرخزانہ نے پاکستان کی ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بنک نے گزشتہ برس بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کیلئے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی مالی امداد دی۔
انہوں نے کہاکہ بنک نے قدرتی آفات سے بچائو کے قومی ادارے کے فنڈ کیلئے ایک ارب بیس کروڑ ڈالردینے کاوعدہ کیا ہے جن میں سے بنک بیس کروڑ ڈالرجاری کرچکا ہے۔
محمداسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت نے ملک میں سیلاب کی صورت میں اُسکی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے اپنے اقدامات اور انتظامات کی حکمت عملی تیار کی ہے۔