اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرکاری اداروں پردبائو ڈالنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے

file photo

تحریک انصاف میں کوئی سیاسی اخلاقیات نہیں ہیں:مریم اورنگزیب
05 مئی 2017 (07:50)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی ہلڑبازی اورپریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کیلئے دوسری مرتبہ گھسنے کی کوشش پرسخت نقطہ چینی کی ہے۔
ایک نجی نیوزچینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے اسے سرکاری اداروں پردبائو ڈالنے کی ایک سوچی سمجھی سازش قراردیا۔وزیرمملکت نے کہاکہ پی آئی ڈی کا کانفرنس ہال صرف حکومتی وزراء اور عہدیداروں کیلئے مختص ہوتاہے۔
انہوں نے کہاکہ ہنگامہ آرائی کی اس کوشش میں صاف ظاہر ہوتا ہے کہ تحریک انصاف میں قانون شکنی کاکلچرکافی حد تک موجودہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ تحریک انصاف میں کوئی سیاسی اخلاقیات نہیں ہیں اور عمران خان کے کارکنوں نے اپنے رہنما کی پیروی کرتے ہوئے ہلڑبازی اورہنگامہ آرائی کی کوشش کی تاکہ میڈیا کی توجہ حاصل کی جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح کے مضحکہ خیزاقدامات سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہونگے۔