مذہبی امور کے وزیر نے کہاکہ وزیراعظم ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے ذاتی طورپران کی نگرانی کررہے ہیں

file photo

ہزارہ موٹروے وزیر اعظم کی طرف سے علاقے کی عوام کو تحفہ ہے: یوسف
05 مئی 2017 (06:48)
0

مذہبی امور اوربین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردارمحمدیوسف نے کہاہے کہ ہزارہ موٹروے وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے علاقے کے عوام کیلئے تحفہ ہے ۔
ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کی تکمیل سے مانسہرہ سے اسلام آباد تک کے سفر کے وقت میں نمایاں کمی آئے گی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے ذاتی طورپران کی نگرانی کررہے ہیں۔