وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو مختلف بین الاقوامی فورموں پراجاگر کیا

file photo

حکومت نے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے بے مثال اقدامات کیے: سعد رفیق
05 مئی 2017 (06:41)
0

وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میںکمی کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔
ایک نیوزچینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کیلئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف اورپیپلزپارٹی کے دورحکومت میں توانائی کے بحران کے حل کیلئے کوئی کام نہیں کیاگیا۔
وزیرریلوے نے کہاکہ عمران خان الزامات کی سیاست کررہے ہیں اور مخالفین کیخلاف توہین آمیزاورنفرت انگیززبان استعمال کررہے ہیں۔
سعدرفیق نے کہاکہ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو مختلف بین الاقوامی فورموں پراجاگر کیا اور قومی معاملات کو جرات مندی سے نمٹایا۔