جرمنی کی خصوصی نمائندہ نے یہ بات قومی سلامتی کے مشیرناصرخان جنجوعہ سے اسلام آباد میں گفتگو میں کہی

file photo

پاکستان افغانستان میں مصالحتی عمل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے:نمائندہ جرمنی
05 مئی 2017 (06:35)
0

پاکستان اورافغانستان کے بارے میں جرمنی کی خصوصی نمائندہSabine Sparwasser نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں مصالحتی عمل میں اہم کردار ادا کرسکتاہے۔
انہوں نے یہ بات قومی سلامتی کے مشیرناصرخان جنجوعہ سے اسلام آباد میں گفتگو میں کہی۔انہوں نے افغانستان میں امن اورپاکستان میں دہشت گردی کیخلاف تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
قومی سلامتی کے مشیرنے خطے میں دیرپا امن اوراستحکام کیلئے افغانستان کے کئی عشروں پرانے تنازع کے جلدحل کی ضرورت پرزوردیا۔