یہ منصوبہ کراچی پشاور موٹر وے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کاحصہ ہے ۔

سکھر ملتان موٹروے کا سنگ بنیاد جمعہ کو رکھا جائیگا
05 مئی 2016 (19:58)
0

پاکستان موٹر وے کے سکھر ملتان سیکشن کا سنگ بنیاد کل سکھر میں رکھا جائے گا ۔
تین سو بانوے کلومیٹر طویل سیکشن پر 294 ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ تین سال میں مکمل ہوگا ۔
یہ منصوبہ کراچی پشاور موٹر وے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کاحصہ ہے ۔
چھ رویہ موٹروے ملتان ، جلالپور پیروالا، احمد پور شرقیہ، اوباڑو اور پنوں عاقل سے ہوتے ہوئے سکھر پہنچے گی اس سے سندھ اور پنجاب کے درمیان تیز رفتار سفری سہولت فراہم ہوگی ۔