عرب لیگ کا قطر،عرب ممالک تعلقات کشیدگی پر اظہار افسوس
05 جون 2017 (22:51)
0

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیت نے قطر اور بڑی علاقائی طاقتوں کے درمیان سفارتی تعلق نے منقطع ہونے پر افسوس ظاہر کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ عرب ممالک اپنے درمیان اختلافات ختم کر کے اپنی قومی سلامتی کو درپیش مشترکہ خطرات کے خلاف متحدہو جائیں گے۔