وزیر خزانہ کا توانائی بحران پر قابو پانے کے حکومتی عزم کا اعادہ۔

آئندہ سال قومی گرڈ میں مزید بجلی شامل کر دی جائے گی
05 جون 2017 (22:46)
0

وزیرخزانہ محمد اسحق ڈار نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں اعلی سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جاری منصوبوں کی تکمیل سے اگلے سال کے شروع میں قومی گرڈ میں مزید بجلی شامل کر دی جائے گی۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کے علاوہ بجلی کی ترسیل اور تقسیم کیلئے ضروری منصوبوں پر بھی کام جاری ہے تاکہ بجلی کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔
انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ بجلی کے جاری منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائیں۔