پانامہ پیپرز مقدمے میں عدلیہ کا فیصلہ قبول کریں گے،طارق فضل

مسلم لیگ(ن) کی حکومت عدلیہ کا احترام کرتی ہے،طارق فضل
05 جون 2017 (22:38)
0

وفاقی انتظام اور ترقیاتی ڈویژن کے وزیرمملکت طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کو حکومت عدلیہ کا احترام کرتی ہے اور وہ پانامہ پیپرز مقدمے میں اسکا فیصلہ قبول کرے گی۔

انہوں نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا کہ حسین نواز نے سپریم کورٹ کے سامنے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پر قانونی طریقے سے اعتر اضات اٹھائے۔