وزیر خزانہ کی امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر مک ماسٹر سے ٹیلیفونک گفتگو۔

پاکستان دنیا میں امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا،ڈار
05 جون 2017 (22:35)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر مک ماسٹر سے آج ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن چاہتا ہے۔
دونوں رہنمائوں نے خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔