محمد زبیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان ترقی و خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہو گا۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،گورنر سندھ
05 جون 2017 (20:48)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا کہ جدید سوچ کے ساتھ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں کے نوجوانوں کے مشترکہ وفد سے خطاب کے دوران کہی۔
گورنر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان ترقی و خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہو گا۔