جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
05 جون 2017 (20:23)
0

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔
جسٹس اعجاز افضل خان نے آج سپریم کورٹ میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں جسٹس آصف سعید کھوسہ سے حلف لیا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے چین کے سرکاری دورے پر روانگی کے باعث قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
سپریم کورٹ کے ججوں ، سینئر وکلاء ، پاکستان کے اٹارنی جنرل اور دیگر نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔