صدر نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود دہشتگردوں اورانتہا پسندوں کے خاتمے کا دلیرانہ قدم اٹھایا۔

 دہشتگردی،انتہا پسندی خاتمہ، اعتدال پسند قوتوں کو ملکر کام کرنا چاہیے،ممنون
05 جون 2017 (20:16)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ دنیا سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اعتدال پسند قوتوں کو ملکر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز شام اسلام آباد میں مختلف ملکوں کے سفیروں کے اعزاز میں دئیے گئے افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
صدر نے کہا کہ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود دہشتگردوں اورانتہا پسندوں کے خاتمے کا دلیرانہ قدم اٹھایا جو دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔
صدر نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرتے ہوئے بھارت پرزور دیا کہ وہ اس دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری سے تعاون کرے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق خودارادیت دیا جانا چاہیے۔