ڈی جی ایم او پاکستان نے کہا کہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

بھارتی فوج کی جنگ بندی خلاف ورزیاں،پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ
05 جون 2017 (20:12)
0

کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کی طرف سے حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کے درمیان آج ہاٹ لائن پر خصوصی رابطہ قائم کیا گیا۔

پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے بھارتی ہم منصب کو بتایا کہ یہ نہتے کشمیریوں کا قتل اور غفلت اور لاپرواہی سے سرحدوں کو پار کرنا انتہائی غیر پیشہ ورانہ اور غیرفوجی رویہ ہے۔
انہوں نے مبینہ دراندازیوں سے متعلق ایسے ثبوت فراہم کرنے کو بھی کہا جن پر کارروائی کی جا سکے۔
پاکستان کے ڈی جی ایم اونے کہا کہ پاک فوج نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر امن وامان قائم رکھنے کا عزم کر رکھا ہے تاہم کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔