مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے ان برسوں میں مسائل سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے۔

وزیر اطلاعات کی وزیر اعظم کو حکومت کے چار برس مکمل ہونے پر مبارکباد
05 جون 2017 (18:08)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے آج اپنے دور حکومت کے چار برس مکمل کر لئے ہیں۔
وزیراعظم نے پانچ جون 2013 کو پاکستان کے اٹھارہویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔
اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف کو تین بار ملک کا وزیراعظم منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ان برسوں میںمسائل سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ نواز شریف کی بصیرت افروز اور دوراندیش قیادت میں ملک میں انیس سال کے بعد مردم شماری کا عمل مکمل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملکی تاریخ میں پہلی بار داخلی سلامتی کی پالیسی دی جس کی وجہ سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور کراچی اور بلوچستان میں امن قائم کر دیا گیا ہے
مریم اورنگزیب نے کہا کہ توانائی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ وزیراعظم کی طرف سے قوم کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے۔