وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہاہے کہ وزارت کے کسی بھی محکمے کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے دفاتر، سرگرمی یا کسی بھی قسم کی فوٹو گرافی یا ریکارڈنگ تک رسائی نہیں

وزارت داخلہ کو جوڈیشل اکیڈمی کے انتظامی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں:ترجمان
05 جون 2017 (15:59)
0

وزارت داخلہ نے ایک سیاسی جماعت کے ان الزامات کو بے بنیاد اورمضحکہ خیز قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے کہ وزارت حسین نواز کی تصویر کے اجرا کی ذمہ داری ہے۔وزارت کے ترجمان نے آج ایک بیان میں کہا کہ وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس کو وفاقی جوڈیشل اکیڈمی کے انتظامی معاملات میں مداخلت کے اختیار نہیں ہے۔
بیان میں واضح کیاگیا ہے کہ وزارت کے کسی بھی محکمے کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے دفاتر، سرگرمی یا کسی بھی قسم کی فوٹو گرافی یا ریکارڈنگ تک رسائی نہیں ہے۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ اسلام آباد پولیس صرف اکیڈمی کی بیرونی سکیورٹی کی ذمہ دار ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایسے حساس معاملے کو سیاست کی نظر کرنا مناسب نہیں ہے۔