جنرل قمر جاوید نے امید ظاہر کی ہے کہ جاپان خطے کے امن اوراستحکام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

05 جون 2017 (15:34)
0

پاکستان میں جاپان کے سفیرتاکاشی کورائے نے آج راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید سے ملاقات کی۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اپنے تاثرات میں بری فوج کے سربراہ نے امید ظاہر کی کہ جاپان خطے کے امن اوراستحکام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
جاپان کے سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا انہوںنے کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

دریں اثناء بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور پاکستانی کوہ پیماء عبدالجبار بھٹی کی عیادت کی جنہوں نے حال ہی میں ماونٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔

انہوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی کو کامیابی سے سر کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔