وفاقی وزیر نے کہا کہ حسین نواز کی تحقیقات کے دوران کی تصویر کااجرا شریف خاندان اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کی تذلیل ہے۔

جے آئی ٹی کے تفتیشی کمرے سے حسین نواز کی تصویر کا اجرا تحقیقاتی عمل پر سوالیہ نشان ہے: سعد رفیق
05 جون 2017 (14:45)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے تفتیشی کمرے سے حسین نواز کی تصویر کا اجرا تحقیقاتی عمل پر سوالیہ نشان ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی بند کمرہ سماعت اورتصویر کے اجرا کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ تصویر اور جے آئی ٹی کی اندرونی کارروائی کی اشاعت افسوسناک ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حسین نواز کی تحقیقات کے دوران کی تصویر کااجرا شریف خاندان اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کی تذلیل ہے ۔انہوں نے کہا کہ سماجی ذرائع ابلاغ پر تفتیشی کمرے کی تصویر کے اجرا میںملوث عناصر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو بے نقاب کیا جانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ توہین آمیز ریمارکس اور جے آئی ٹی کی اندرونی کارروائی ذرائع ابلاغ پر جاری کرنے کے ذرائع کون ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ تحقیقاتی عمل کے دوران طارق شفیع اوردوسروں کے ساتھ کس قانون کے تحت دھمکی آمیز بات چیت کی گئی۔