آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن کے ساتھ رہنے والی پانچ لاکھ سے زائد آبادی کو بے گھر کرنا چاہتاہے

وقت آگیا ہے کشمیر کے دیرینہ تنازعے کو سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے: فاروق حیدر
05 جون 2017 (14:26)
0

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ کشمیر کے دیرینہ تنازعے کو سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے ۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن کے ساتھ رہنے والی پانچ لاکھ سے زائد آبادی کو بے گھر کرنا چاہتاہے تاہم پاکستان کی بہادر افواج دشمن کی کوششوں کوموثر انداز میں ناکام بنارہی ہیں۔
راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ بھارت شہری آبادی کو نشانہ بناکر کنٹرول لائن پر کشیدگی بڑھانا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کنٹرول لائن کے ساتھ رہنے والے لوگوں کے مصائب کم کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور کشمیر کی عوام نوازشریف کی کشمیر پالیسی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پورے خطے میں ترقی اورخوشحالی آئے گی۔