دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سربراہ اجلاس سے رکن ملکوں کو اپنے دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کے فروغ دینے کا موقع ملے گا۔

ایس سی او کا سربراہ اجلاس پاکستان کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے ایک سنگ میل ہے:نفیس ذکریا
05 جون 2017 (12:36)
0

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا آئندہ سربراہ اجلاس پاکستان کو علاقائی روابط کے اپنے ایجنڈے پر موثر عملدرآمد کیلئے ایک فورم فراہم کرے گا۔آج ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سربراہ اجلاس پاکستان کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے ایک سنگ میل ہے کیونکہ اجلاس میں پاکستان کو تنظیم کی مکمل رکنیت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سربراہ اجلاس سے رکن ملکوں کو اپنے دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کے فروغ دینے کا موقع ملے گا۔ نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ۔