مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے بانڈی پورہ میں4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
05 جون 2017 (11:48)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی نئی کارروائی میں آج ضلع بانڈی پورہ میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان ضلع کے علاقے سمبل میں بھارتی سنٹرل ریزو پولیس کے ساتھ مقابلے کے دوران ہلاک ہوئے۔پولیس نے کہاکہ ان نوجوانوں کو علاقے میں سنٹرل ریزو پولیس فورس کے کیمپ پر حملے کے بعد گولیاں مار دی گئیں۔