چار عرب ملکوں کا قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
05 جون 2017 (11:18)
0

سعودی عرب ، بحرین، متحدہ عرب امارات اورمصرسمیت چار عرب ملکوں نے آج قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان ملکوں نے کہا کہ وہ قطر سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیں گے اور اپنی سرزمین سے قطر کے سفارتکاروں کو بے دخل کریں گے۔

سعودی عرب نے قطر کے ساتھ اپنی سرحد بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے سعودی عرب ،جزیرہ نما عرب سے کٹ جائے گا۔
سعودی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے یہ فیصلہ قطر کی طرف سے اخوان المسلمین، القاعدہ، دولت اسلامیہ اورسعودی عرب سے منسلک قطر کے مشرقی صوبے میں ایران کی حمایت یافتہ مختلف دہشت گرد اور فرقہ وارانہ تنظیموں کی سرپرستی کے باعث کیا ہے۔
مصر اور بحرین نے بھی قطر پر دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔