ماحولیات کا عالمی دن
05 جون 2017 (11:14)
0

ماحولیات کا  عالمی دن پیر کے روزمنایا گیا۔

وزیراعظم محمد نوازشریف نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی کوششوں میں تعاون کیلئے پرعزم ہے۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں پہلے ہی پیرس معاہدے کی توثیق کرچکا ہے ۔
وزیراعظم نے کہا ہم نے یہ بات یقینی بنائی ہے کہ ہمارے صنعتی ،بنیادی ڈھانچے اوردوسرے ترقیاتی پروگرام ماحول دوست ہیں۔
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاکہ یہ دن منانے کا مقصد اس عزم کی تجدید ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو صاف اورقدرتی ماحول فراہم کریں گے۔