File Photo

آئی ٹی کی وزارت ڈیجیٹل ہنر سکھانے کاقومی تربیتی پروگرام شروع کرے گی
05 جون 2017 (09:36)
0

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزارت فری لانسنگ کیلئے ڈیجیٹل ہنر سکھانے کاقومی تربیتی پروگرام شروع کرے گی۔سرکاری ذرائع کے مطابق فری لانسنگ میں دس لاکھ سے زائد افرادکی تربیت کی جائے گی اور اس سلسلے میں ابتدائی کام مکمل کرلیاگیاہے۔

روایتی روزگارکی منڈیوں میں فری لانسنگ کوفروغ مل رہاہے اور ایک اندازے کے مطابق 2020ء میں دنیامیں ہرتین میں سے ایک ملازم آن لائن فری لانسنگ سے وابستہ ہوگا۔پاکستان فری لانسنگ سے کمانے والے سرفہرست ملکوں میں شامل ہے۔