File Photo

شمالی کوریا کا ایٹمی ہتھیاروں کا پروگرام بلاتاخیر جاری رکھنے کے عزم کااعادہ
05 جون 2017 (09:28)
0

شمالی کوریا نے اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے اپنا ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا پروگرام بلاتاخیر جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیاہے۔

ایک بیان میں شمالی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنے شہریوں اورکمپنیوں کیخلاف اقوام متحدہ کی حالیہ پابندیوں کو مخاصمانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
انہوں نے کہاکہ شمالی کوریا کسی بھی قسم کی پابندیوں اور دبائو کے باوجود اپنا ایٹمی پروگرام جاری رکھے گا۔