file photo

موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا:محکمہ موسمیات
05 جون 2017 (07:59)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔

تاہم بالائی سندھ اور اس کے بلوچستان سے ملحقہ علاقوں ،پنجاب کے میدانی علاقوں اور خیبرپختونخوامیںموسم شدید گرم رہے گا۔
مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،مردان،کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان ڈویژنوں، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گردآلودہوائوں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
پیر کی صبح ریکارڈ کیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد بتیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور پینتیس
کراچی تیس
پشاور تینتیس
کوئٹہ اورگلگت انیس
مری بائیس
اورمظفرآباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ