file photo

این ایچ اے کو 100 ارب روپے سے زائد رقم جاری
05 جون 2017 (07:49)
0

حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ایک سو ارب روپے سے زائد رقم جاری کی ہے۔

ان میں ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کیلئے سولہ ارب روپے سے زائد اور ہوشاب ، ناگ،بسیمہ سوراب ہائی وے کیلئے ساڑھے چار ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔
حویلیاں تھاکوٹ 118کلومیٹرطویل ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے دس کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ اس منصوبے کی اراضی کے حصول کیلئے دو ارب بیس کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔برھان حویلیاں ایکسپریس وے کی تعمیرکیلئے ڈیڑھ ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔
سیالکوٹ لاہور موٹروے کی تعمیر او ر حصول اراضی کیلئے چودہ ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔
کراچی پشاو موٹروے کے لاہور عبدالحکیم سیکشن کیلئے پچاس ارب روپے اور لواری ٹنل کی بروقت تکمیل اور ضلع دیرمیں رابطہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے پانچ ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔