وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت نے پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر بنادیاہے۔

file photo

مسلح افواج اور قوم وطن کے چپے چپے کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں:آصف
05 جون 2017 (07:03)
0

وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ مسلح افواج اور قوم وطن کے چپے چپے کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کشیدگی میں اضافہ پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کررہاہے۔
اس سے پہلے سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت نے پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر بنادیاہے۔