file photo

پاکستان ماحولیاتی تحفظ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے:وزیراعظم
05 جون 2017 (06:56)
0

وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان ماحولیاتی تحفظ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔

آج عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے پیغام میں انہو ں نے کہاکہ ہم نے اس بات کو یقینی بنایاہے کہ صنعتوں اوربنیادی ڈھانچے سمیت ہمارے دیگرترقیاتی منصوبے ماحول دوست ہوں۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان پہلے ہی پیرس معاہدے کی توثیق کرچکاہے اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے عالمی کوششوں میں ہاتھ بٹارہاہے۔
انہوں نے اس بات کی ضرورت پرزوردیاکہ ماحولیات کاتحفظ ایک مقدس فریضہ ہے جو ہر پاکستانی کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔