file photo

حسین نواز کی تصویرجاری کرنے کی تحقیقات کی جانی چاہیے:بیرسٹر ظفراللہ
05 جون 2017 (06:53)
0

وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش کے دوران حسین نواز کی تصویرجاری کرنے کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس لیک میں ملوث فرد اور اس کے مقصد کو سامنے لانا سپریم کورٹ کے بینچ کی ذمہ داری ہے۔