file photo

نیب بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے: قمرزمان
05 جون 2017 (06:50)
0

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمرزمان چودھری نے کہاہے کہ بیورو اپنے تمام وسائل بروئے کار لاکربدعنوانی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نیب نے بدعنوان عناصر کے خاتمے اور اُنہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے انسداد بدعنوانی کی ایک جامع پالیسی اختیار کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے سارک ممالک کے انسداد بدعنوانی کے حکام کے ساتھ بات چیت شروع کی ہے جس میں سارک کے زیراہتمام بدعنوانی فورم کے قیام کی تجویز پیش کی گئی ہے۔