file photo

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے:سیکرٹری خارجہ
05 جون 2017 (06:34)
0

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے جو جمعرات سے قازخستان کے دارالحکومت آستانہ میں میں شروع ہورہا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آستانہ میں سربراہ کانفرنس کے دوران پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت دی جائے گی ۔
افغانستان کی صورتحال کاذکر کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے خطے میں امن کی بحالی کیلئے ہمیشہ افغانستان کی حکومت کی زیرقیادت امن عمل کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سرحد پار دہشت گردی کی روک تھام کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی نظم ونسق بہتر کیاجاناچاہیے۔ پاکستان دہشت گردی کاشکار ہونے کے ناطے افغان بھائیوں کادکھ درد سمجھتاہے۔ انہوں نے پاکستان اورافغانستان کے درمیان تعلقات کی بحالی کیلئے مثبت سوچ اپنانے پرزوردیا۔