محمد عامر کی شمولیت ویزا ملنے سے مشروط۔

دورہ برطانیہ کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان
05 جون 2016 (22:41)
0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ برطانیہ کیلئے 17رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
اس بات کا اعلان چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اتوار کے روز لاہور میں ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔
مصباح الحق ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ٹیم کے دیگر ممبران میں محمد حفیظ،شان مسعود،سمیع عالم،یونس خان،اسد شفیق،اظہر علی، افتخار احمد، محمد عامر،وہاب ریاض،راحت علی،عمران خان، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
چیف سلیکٹر نے کہا کہ ٹیم برطانیہ کیخلاف چار ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر کی شمولیت ویزا ملنے سے مشروط ہے۔