تحریک انصاف کے سربراہ نے ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

عمران خان کا شفاف اور غیر جانبدارانہ احتساب پرزور
05 جون 2016 (22:25)
0

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

کوہاٹ میں اتوار کی شام عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے بعد نوکریاں دی جائیں گی۔
عمران خان نے شفاف اور غیر جانبدارنہ احتساب پر زور دیا۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے صوبے میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کئے جار ہے ہیں۔