وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا کہ بجٹ میں کھاد کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

سیاستدانوں،اقتصادی ماہرین نے وفاقی بجٹ کو فلاحی و ترقیاتی قرار دیا
05 جون 2016 (22:16)
0

سیاست دانوں اوراقتصادی ماہرین نے وفاقی بجٹ کو فلاحی اور ترقیاتی قرار دیا ہے۔
دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالاتِ حاضرہ کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کا شعبہ ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بجٹ میں یوریا اور کھاد کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
تعلیم اور پیشہ وارنہ تربیت کے وزیر بلیغ الرحمان نے کہا کہ بجٹ میں اعلان کیے گئے منصوبوں کے نتیجے میں لوڈ شیڈنگ کا بحران 2018ء تک ختم ہو جائے گا۔