دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 32ارب،داسو پن بجلی منصوبے کیلئے42 ارب روپے مختص۔

توانائی بحران: حکومت380ارب روپے کی سرمایہ کاری کریگی
05 جون 2016 (22:12)
0

حکومت توانائی کے اضافی وسائل مہیا کرنے کے لئے آئندہ مالی سال کے دوران تین سو اسی ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔
منصوبے کے تحت دیامر بھاشاڈیم کے لئے بتیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ داسو پن بجلی منصوبے کے لئے 42 ارب روپے رکھے گئے ہیں'نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے لئے اکسٹھ ارب روپے اور تربیلا فور پن بجلی کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے لئے سولہ ارب پچاس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
بلوکی اورحویلی بہادر شاہ میں ایل این جی کے بجلی کے دو منصوبوں پر ساٹھ ارب روپے خرچ ہوں گے۔
ان منصوبوں میں کراچی نیو کلیئر کوسٹل پاور کے دو منصوبے گولان گول پن بجلی منصوبہ' جھمپیر اور گھارو ونڈ کلسٹرز میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے اورچشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ تھری اور فور شامل ہیں۔