حکومت نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بیرل بم گرانے کیلئے ہیلی کاپٹربھی استعمال کیے۔

شام:سرکاری اور روسی فوج کے فضائی حملوں میں 20افراد ہلاک
05 جون 2016 (22:02)
0

شام میں اتوار کے روز حلب کے اندر اور اس کے نواحی علاقوں میں سرکاری اور روسی فوج کے فضائی حملوں میں بیس افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کے بارے میں شام کے مبصر ادارے کے مطابق حکومت نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بیرل بم گرانے کیلئے ہیلی کاپٹربھی استعمال کیے۔
امدادی کارکنوں نے بتایا ہے کہ مختلف مقامات سے ملنے والے ملبے سے بیس لاشیں نکالی گئی ہیں۔
فضائی حملے شہری علاقوں پر جمعے کے حملے کے بعد کیے گئے۔