وفاقی وزیر نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ۔

سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی:خواجہ آصف
05 جون 2016 (20:28)
0

پانی اور بجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ رمضان المبارک میں سحر اور افطارکے اوقات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ 

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کا شاٹ فال کم ہوکر چار ہزار میگا واٹ رہ گیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے چند بجلی گھر بند کر دیئے ہیں جو مہنگی بجلی پیدا کرتے ہیں جو ضرورت پڑنے پر چالو کئے جاسکتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سینکڑوں فیڈرزہیں جہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔