وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے ہمیں دنیا کے سامنے اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

شدت پسندی کے خاتمے کیلئے نظریاتی آپریشن کی ضرورت:پرویز رشید
05 جون 2016 (20:19)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیاب تکمیل کے بعد شدت پسندی کے خاتمے کیلئے ایک نظر یاتی آپریشن کی ضرورت ہے۔ 

وہ اتوار کے روز اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے علماء مشائخ ونگ کے زیرِ اہتمام علماء مشائخ کا نفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے اور ہمیں دنیا کے سامنے اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی ملک کے لاکھوں لوگوں کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے پر علماء اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔
سیاسی امور کے بارے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء نے تحریک پاکستان اور پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ۔
انہوں نے کہا کہ علماء اپنے آباء واجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
آصف کرمانی نے کہا کہ موجودہ حکومت کا مشن اور ایجنڈا ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے۔