وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت نادار افراد کی مدد کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

حکومت نے بجٹ میں تمام طبقات کو ریلیف فراہم کیا ہے:بلیغ الرحمان
05 جون 2016 (19:58)
0

وفاقی تعلیم اور پیشہ ورارنہ تربیت کے وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔
انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں معاشرے کے تمام طبقوں کو ریلیف فراہم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت وزیر اعظم نواز شریف کے زیرِ قیادت نادار افراد کی مدد کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے لئے بھی فنڈز میں اضافہ کیا گیا ہے تا کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے طلبا کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ قومی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔