پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ حکومت قدرتی وسائل کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

بہتر ماحول کیلئے جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے:حیدر خان
05 جون 2016 (19:54)
0

حکومت قدرتی وسائل کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار صحت کے پارلیمانی سیکرٹری حیدر خان نے اتوار کے روز گلگت بلتستان میں ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔
انہوں نے کہا کہ بہتر ماحول اور ہماری نئی نسل کیلئے جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔
ریلی کا اہتمام محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے کہا تھا جو فاریسٹ کمپلیکس سے شروع ہوئی اور مرکزی بازار میں ختم ہوئی ۔