وفاقی وزیر نے کہا کہ زراعت کی ترقی پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور کا اہم حصہ ہے۔

حکومت کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے:برجیس طاہر
05 جون 2016 (19:47)
0

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بات اتوار کے روز ضلع ننکانہ میں مریٹر برُج پرتین برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ زراعت کی ترقی پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور کا اہم حصہ ہے اور حکومت نے بجٹ میں زراعت کے شعبے کیلئے کئی اعانتوں کا اعلان کیا ہے۔
انہوں ے کہا کہ حکومت نے کسان پیکج کے تحت کاشکاروں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں جس سے زرعی شعبے کو فائدہ ہوگا۔