نیویارک ٹائمز کی اپنے اداریے میں بھارت کیساتھ خصوصی سلوک کی مخالفت۔

اوبامہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے بھارت کی حمایت سے گریز کریں:امریکی اخبار
05 جون 2016 (19:25)
0

ایک معروف امریکی اخبارنے صدر باراک اوبامہ پر زور دیا ہے کہ وہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی رکنیت کیلئے حمایت سے گریز کریں۔
نیو یارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں اس سلسلے میں بھارت کے ساتھ خصوصی سلوک کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ خود کو جوہری ہتھیاروں کی حامل ریاست کے طور پر تسلیم کروانا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ نیوکلیئر گروپ کے قواعد و ضوابط پر عمل کرے ۔
ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے حوالے سے پاکستان اور چین سے بات چیت شروع کرے اور بموں کی تیاری کے لئے ایٹمی ایندھن کی پیداوار بند کر دے۔
اخبار نے ایٹمی عد م پھیلائو کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر بھی بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔