وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ حکومت نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے ہیں۔

شاہراتی نظام کی توسیع سے زراعت اور صنعت کی ترقی میں مدد ملے گی:شیخ آفتاب
05 جون 2016 (19:14)
0

پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ملک بحرانوں سے نکل رہا ہے اور ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔
انہوں نے اے پی پی کے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پورے ملک میں سڑکوں کے نظام کو توسیع دی ہے جس سے زراعت اور صنعت کی ترقی میں مدد ملے گی۔
شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ حکومت صنعتی شعبے کی بحالی اور ملکی اور غیر سرمایہ کارو ں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے ہیں۔