چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ پروگرام فنڈزاورکم از کم اجرت میں اضافے سے عام آدمی کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔

نئے بجٹ میں محروم طبقات کو ترجیح دی گئی ہے:ماروی میمن
05 جون 2016 (18:10)
0

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں سماجی شعبوں کیلئے کثیر فنڈز کی فراہمی ' زراعت کی ترقی اور کم سے کم اجرت میں اضافہ کرکے محروم طبقوں کو ترجیح دی گئی ہے۔
انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کم سے کم اجرت میں دس فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے ایک سو پندرہ ارب روپے اور پاکستان بیت المال کیلئے چارارب روپے تک اضافی رقم کی فراہمی اور کم سے کم اجرت میں اضافے جیسے اقدامات سے عام آدمی کامعیارزندگی بہترہوگا۔
ماروی میمن نے کہا کہ زرعی اور صنعتی مصنوعات کی منڈیوں تک باآسانی رسائی کیلئے سڑکوں کے نظام کی توسیع کا فیصلہ ایک مثبت کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس نادہندگان پر مزید ٹیکس عائد کرنے کے حوصلہ افزا اقدامات کیے ہیں۔