18 بھارتی ماہی گیر وں کو رہا کردیا گیا
05 جون 2016 (15:07)
0

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اتوار کے روز کراچی کی لانڈھی جیل سے اٹھارہ بھارتی ماہی گیر رہا کردئیے۔

یہ ماہی گیر ٹرین کے ذریعے لاہور جائیں گے اور وہاں سے واہگہ کے ذریعے انہیں بھارت بھیجا جائے گا۔
پاکستان نے رواں سال کے دوران اب تک ایک سو ننانوے بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا ہے۔