File photo

حریت رہنمائوں کی غیر قانونی گرفتاریاں ریاستی دہشتگردی کی بد ترین مثال ہے:گیلانی
05 جون 2016 (14:31)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے حریت رہنمائوں کو زیر حراست رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔

سید علی گیلانی نے سری نگر میںایک بیان میں کہاہے کہ حریت رہنمائوں کی بڑے پیمانے پر غیر قانونی گرفتاریاں ریاستی دہشت گردی کی بد ترین مثال ہے۔
ادھر دختران ملت نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ڈھونگ ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔
پارٹی کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نام نہاد انتخابات کے بائیکاٹ سے کٹھ پتلی انتظامیہ کے فوجیوں کی کالونیاں اور پنڈتوں کے لئے الگ بستیاں قائم کرنے اور کشمیر اور مسلمانوں کے خلاف صنعتی پالیسی پر عملدرآمد جیسے منصوبے ناکام ہوجائیں گے۔