File photo

حکومت ملک میں امن و استحکام لانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے:نثار
05 جون 2016 (14:27)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثا ر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں امن و استحکام لانے کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔

راولپنڈی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پالیسیوں کی بدولت امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
چوہدری نثار نے حزب اختلاف پر زوردیا کہ الزامات کی سیاست سے گریز کرے کیونکہ یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔