File photo

عوا م کمپیوٹر ائزڈ قومی شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کیلئے تعاون کریں:نثار
05 جون 2016 (14:24)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے عوا م پر زوردیا ہے کہ وہ کمپیوٹر ائزڈ قومی شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کے لئے تعاون کریں۔

انہوں نے گوجر خان میںایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صرف مشکوک شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کو نادرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ دوبارہ تصدیق کے عمل میں عوام کی سہولت کے لئے ایک طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے اور صرف مشکوک شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کو نادرا آفس طلب کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق ایک قومی فریضہ ہے انہوں نے ملک کی سلامتی پر کسی سمجھوتے کے امکان کومسترد کردیا ۔